ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا، جس میں مون سون کی ممکنہ صورت حال، صفائی، انسداد تجاوزات، تعلیمی اصلاحات اور شہری سہولتوں سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں مون سون کے اگلے سپیل سے قبل دریائی و شہری سیلاب (فلیش فلڈ) سے نمٹنے کے لیے فلڈ پلان پر عملدرآمد، حفاظتی اقدامات اور ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا،کمشنر نے ہدایت دی کہ شہر کی صفائی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی مقامات پر صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے،"ون سٹوڈنٹ، ون پلانٹ" پروگرام کے تحت سکول کھلتے ہی طلبہ میں شجرکاری کے فروغ کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے پر بھی بات ہوئی، کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے جب کہ ویڈیو لنک پر اضلا ع کے ڈپٹی کمشنرز اور افسران موجود تھے۔