• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی سی آئی اے کی کارروائی‘ خاتون کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بٹورنے والا گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالغفار کی ہدایت پر گزشتہ روز این سی سی آئی اے ملتان کی ٹیم نے کوٹ ادو میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والا کو گرفتار کر لیا، بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر نازیبا مواد حاصل کیا اور 6 لاکھ 25 ہزار روپے بٹورے اور خاتون کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ اور واٹس ایپ پر اہل خانہ کو بھیجی گئیں، گرفتار ملزم کی شناخت ساجد حسین ولد صادق حسین سکنہ ضلع لیّہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملتان سے مزید