ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ، شراب اور چرس برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم شکیل سے 1060گرام چرس ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم چمن اقبال سے 70لیٹر شراب جبکہ نیوملتان پولیس نے ملزم امتیاز سے 50لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے میٹرو سٹیشن بہادر پور کے قریب چھاپہ مار کر شراب فروش کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض ولد سجاد حسین سے ہوئی، پولیس نے موقع سے 3عدد ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں، موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے کے الزام میں پولیس نے 5 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں تین نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شہری سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نےٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،شہری کو بوگس چیک دینے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،مخدوم رشید پولیس نے اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔