• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 26مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں نقاش احمد سے نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی، سیتل ماڑی کے علاقے فراز خان سے جھپٹا مارکر موٹرسائیکل سوار ملزمان موبائل فون لے گئے، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں محمد حسن رضا سےڈاکو 48ہزار روپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں ارسلان علی سے نامعلوم ملزمان 50ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے، غلام مصطفی کے بھائی سے دو ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، شاہ شمس اور ممتاز آباد کے علاقے میں فیاض حسین اور فوزیہ طارق سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل فونز لے گئے جب کہ کینٹ کے علاقے میں انزہ علی کے گھر سے واٹر پمپ، فریج و پلمبری کا سامان، ممتاز آباد کے علاقے میں سمیرا رمضان سے50ہزار روپے اور طلائی زیورات، گلگشت کے علاقے میں طارق کی موٹر سائیکل، فیصل کا موبائل فون، بی زیڈ کے علاقے میں شاہد کا موبائل فون، کوتوالی کے علاقے طیب کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے مجاہد، صدر کے علاقے میں محسن کے موبائل فونز، الپہ کے علاقے میں زاہد کی 30من آم، مخدوم رشید کے علاقے میں عرفان سے50ہزار روپے، طلائی زیور،محمد شبیر کی نقدی و طلائی زیورات بستی ملوک کے علاقے امان اللہ بیٹریاں و سولر صدر جلالپور کے علاقے شاکر عباس کے 9من آم سٹی جلالپور کے علاقے ثقلین عباس کا موبائل جندو مائی اور عمران کے موبائل فونز، نیوملتان کے علاقے میں اشرف علی کی موٹر سائیکل، شمائلہ کا میٹر بجلی اور دہلی گیٹ کے علاقے محمد افضل کی پانی والی موٹر چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
ملتان سے مزید