• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان ڈویژن کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ماحولیاتی تحفظ، شفافیت بارے فیصلے کیے گئے،اجلاس میں 57 کیسز کی سماعت کی گئی، جن میں سے 34 کیسز کی منظوری دی گئی جبکہ 23 کیسز کو مسترد کر دیا گیا، کئی عرصے سے زیر التوا کیسز کی بھی شنوائی کا آغاز کیا گیا جن میں سے 10 پرانے کیسز کو میرٹ کی بنیاد پر منظور کیا گیا،کمشنر نے کہا کہ نا مکمل کوائف، بغیر اجازت تعمیرات اور قواعد کی خلاف ورزی پر مبنی کیسز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
ملتان سے مزید