• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلڈرن ہسپتال‘ جدید سرجیکل ایمرجنسی اور جنرل آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے بچوں کے علاج معالجے میں انقلابی پیش رفت کے طور پر چلڈرن ہسپتال ملتان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سرجیکل ایمرجنسی اور جنرل آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا آغاز کیا، تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کامران آصف، پروفیسر ڈاکٹر وقاص عمران، پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد، پروفیسر ڈاکٹر عامر حنیف، پروفیسر ڈاکٹر آصف عباس خواجہ، پروفیسر ڈاکٹر اسلم شیخ، ڈاکٹر مہرین سمیت بڑی تعداد میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نےشرکت کی،نئے آپریشن تھیٹر کمپلیکس میں آٹھ جدید آپریشن تھیٹرز قائم کیے گئے ہیں جو بچوں کو بروقت اور معیاری جراحی سہولیات فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔
ملتان سے مزید