• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو‘اربوں کے نادہندہ سرکاری اور نجی صارفین کیخلاف آپریشن کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکونے 3ارب 10 کروڑروپے کےبلوں اورواجبات کی عدم ادائیگی پر نادہندہ سرکاری اور پرائیویٹ صارفین کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کردیے ، چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکو سید جواد منصور احمد نے کہا ہے کہ 31جولائی2025ء تک میپکو ریجن میں گھریلو صارفین کے ذمہ 2ارب روپے اور کمرشل (تجارتی) صارفین کے ذمہ 17کروڑ 30لاکھ روپے کے رننگ بلز ہیں جن کی انہوں نے مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہیں کی جبکہ سرکاری صوبائی اور وفاقی اداروںو محکموں نے 96کروڑ50لاکھ روپے کے موجودہ بلوں کی ادائیگی نہیں کی جسکی وجہ سے ماہانہ ریکوری کی شرح متاثرہورہی ہے ، نادہندہ پرائیویٹ گھریلو،کمرشل اور سرکاری صارفین کے خلاف آپریشن شروع کردیاگیاہے ، تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طورپرگزشتہ ماہ کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے ڈیفالٹرز کے کنکشن فوری منقطع کئے جائیں اور رننگ بلوں کی وصولیاں ممکن بنائی جائیں۔
ملتان سے مزید