• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا آپریشن‘ 30گھروں کی چیکنگ، 7افراد گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر)جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 30گھروں کی چیکنگ، 30افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک، 7افراد کو گرفتار کرلیا، جے ٹی ٹی ملتان نے حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ قطب پور اور شاہ شمس کے مختلف علاقوں بستی دائرہ ،شاہین آباد اور گرد و نواح میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران ٹیم نے 30گھروں کی مکمل چیکنگ کی گئی، 30افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم منشیات فروشی دو کو ناجائز اسلحہ رکھنے اور چار کو جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کیا گرفتار ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
ملتان سے مزید