• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالدرہ میں ایک شخص سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)حاجی غیبی روڈ شالدرہ میں مسلح رہزنوں نے ایک شخص سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے حاجی غیبی روڈ شالدرہ میں گذشتہ رات کو مسلح رہزنوں نے ایک شخص محمد آصف سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔گوالمنڈی پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید