• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ورثہ کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری، بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤ الدین

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کی وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویڑن اورنگزیب خان کچھی سے ملاقات۔ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال کمپلیکس انجم وحید بھی موجود تھے۔ملاقات میں قومی ورثے کے مقامات کے تحفظ اور میڈیا اور تعلیم کے ذریعے پاکستان کی ثقافتی شناخت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔چیئرپرسن نے ورثے سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط معائنہ اور فیڈ بیک سسٹم کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔تاریخی تعلیم، قومی بیانیہ، اور ثقافتی اثاثوں کو فروغ دینے کے لیے بین الادارے کوآرڈینیشن بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔ چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) کی وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویڑن اورنگزیب خان کچھی سے ملاقات۔اس موقع پر برگیڈیئر بابر علاؤالدین نے کہا کہ اس دنیا میں وہی قو میں فلاع اور ترقی پاتی ہیں جو کہ اپنے قومی ورثہ کی حفاظت کرنا جانتی ہیں۔
لاہور سے مزید