لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں ہیں،چیف کمرشل مینجرعلی رضوان رضوی اورڈپٹی سی سی ایم کامران سعیدکی سربراہی میں ہیڈکوارٹر گروپ نے ملتان ڈویژن کی مختلف ٹرینوں میں چھاپوں کے دوران 154بغیرٹکٹ مسافر دھرکران مسافروں سے کرایہ سمیت بھاری جرمانوں کی وصولی کی ہے جرمانہ اورکرایہ کی مد میں 2,52,760روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے ہیں ۔