لاہور(خصوصی نمائندہ،خبر نگار)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مالی سال 26-2025کے لیے ایک تاریخی، عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 5335 ارب روپے کے کل بجٹ اور 1240 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کے ساتھ پنجاب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اس بجٹ میں تمام طبقات کا خیال رکھا گیا ہے، خاص طور پر معاشرتی تحفظ کے شعبے کے لیے 70 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو ایک خوش آئند اقدام ہے۔سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سوشیو اکنامک ریفارمز کے ذریعے صوبے میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے جو کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔خصوصی افراد کے لیے عزت نفس پر مبنی مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے "ہمت کارڈ پروگرام" کے تحت 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو حکومت کی عوامی فلاح کےعزم کا مظہر ہے۔