لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران کا پریڈ کا معائنہ، پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ ایس پی یو، لیڈیز پولیس، او سی یو، انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد و بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے جبکہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل پریڈ سے افسران و اہلکاروں کی فٹنس برقرار رہے گی جبکہ پریڈ پولیس فورس کی تاریخ، ورثے اور روایت کو ظاہر کرتی ہے۔دریں اثناء آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران مسائل سننے کے بعدفوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی اللہ یار کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب کو ریلیف کی ہدایت دی۔