• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹررپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ فیصل ٹائون سے ڈاکو نصیر اور فیملی سے 4 لاکھ 65 ہزار روپے نقدی،طلائی زیورات اور موبائل فون، لیاقت آباد میں دلنواز سے1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون۔گرینٹائونمیں فیاض سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,فیصل ٹائون سے ڈاکو کار سوار خاتون سے موبائل فون اور 1 لاکھ نقدی، شادباغ میں حمید سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,شاہدرہٹائون میں ناصر سے1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون, نوانکوٹ میں طارق سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا. فیصلٹائون، ہنجروال، اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ ماڈلٹائون، اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید