لاہور(خصوصی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے ایک بڑے پیمانے کا آپریشن جاری ہے جس کے دوران گلشن راوی، شادمان اور فیروزپور روڈ سمیت اہم تجارتی علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔ پیکو روڈ، ٹاؤن شپ اور کالج روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 28 ٹرک سامان ضبط کیا گیا اور 128 دکانیں سیل کر دی گئیں۔