• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی چیک کرنے کیلئے کمیشن مقرر کرنیکی درخواست پر حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی چیک کرنے کیلئے کمیشن مقرر کرنیکی درخواست پر حکومت پنجاب سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا،رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے اعتراض عائد کیا تھا،وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ادویات کی فراہمی بارے حکومتی رپورٹ درست نہیں۔
لاہور سے مزید