لاہور(کرائم رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائونجاری ہے۔ رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 48 ہزار 942 مقدمات درج کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث 32 ہزار 985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔بجلی چوروں کے 30 ہزار 201 مقدمات کے چالان مکمل کیے گئے۔