لاہور(خبرنگار) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسویسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا بجٹ مسترد کرتے ہیں۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کو مسلسل امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ٹیکس ریبیٹ کی یک مشت کٹوتی، پینشن اور لیو انکیشمنٹ کی امتیازی ترامیم اس کی مثالیں ہیں۔ اب تنخواہ اور ڈی آر اے کے مسئلے پر بھی وفاق کی پیروی نہیں کی گئی۔ پنجاب کے کالج اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین کو مسلسل جبر کی چکی میں پیسا جا رہا ہے۔