• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارہ یا کنٹریکٹر گلیوں یا سڑکوں میں کھدائی کے بعد مکمل بحال کرئے، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی ڈی اے، ڈبلیو ایس ایس پی، خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی، پیسکو، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، ایریگیشن، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سی اینڈ ڈبلیو، لوکل گورنمنٹ، کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ، ٹی ایم ایز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے ہدایت کی کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ یا کنٹریکٹر اگر گلیوں یا سڑکوں میں کھدائی کرے گا تو اسے پابند کیا جائے گا کہ کام مکمل کرنے کے بعد کھدی ہوئی جگہ کو فوری اور مکمل طور پر بحال کرے۔ بحالی کا معیار ناقص ہونے یا جگہ خالی چھوڑنے پر متعلقہ کنٹریکٹر اور ادارے کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹی ایم ایز، پی ڈی اے اور کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کو ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید