• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد جلال باقری میں حضرت عثمان غنی ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر مظلوم مدینہ سیمینار

ملتان(سٹاف رپورٹر ) میلاد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام و پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیرانتظام جامع مسجد جلال باقری میں حضرت عثمان غنی ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر مظلوم مدینہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کی صدارت میلاد فاوّنڈیشن کے صدر زاہدبلال قریشی نے کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ترویج اسلام میں حضرت عثمان غنیؓ کا کردار نا قابل فراموش ہے ، سیمینار سے علامہ حامدالرحمن حامدی سلطانی، ملک عامر علی وینس، صاحبزادہ ریاض نظامی اور خواجہ محسن ارشاد سیفی نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید