• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ میں جنوبی پنجاب میں 572 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)رواں ماہ میں میپکو، رینجرزاور پولیس فورسز نے مشترکہ آپریشن کرکے جنوبی پنجاب میں 572صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔442بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 42افراد کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا۔ بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 4کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
ملتان سے مزید