ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلح ملزمان کے تشدد سے خاتون زخمی، تفصیلات کے مطابق تھانہ پاک گیٹ پولیس کومحلہ فیصل پورہ سے قیصر نے اطلاع دی کہ حیدر ، عبد الرحمان، اسامہ اور جمیل میرے گھر زبردستی گھس آئے اورمیری بیوی روبینہ پر چھری سے حملہ آور ہوکر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا شور شرابہ کرنے پر ملزمان فرار ہوگئے ،اطلاع پولیس پر موقع پر پہنچی اور خاتون کو علاج معالجہ برائے ڈاکٹ نشتر ہسپتال روانہ کردیا ۔