ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، ملتان، وہاڑی، خانیوال میں ملک شاپس، سویٹس اینڈ بیکرز، کریانہ اینڈ سپر سٹورز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، 6فوڈ یونٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 60 کلو ایکسپائری اشیاء، 115لٹر ملاوٹی دودھ، 14کلو چائنہ نمک، 15لٹر ایکسپائری ڈرنکس،10لٹر رینسڈ آئل تلف کردیاگیا، حضوری باغ رسد گھنٹہ گھر چوک، محمدی والا، لطف آباد اور اڈہ برساتی بوسن روڈ پر 4 ملک پوائنٹس کو غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 65 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح اڈہ متی تل خالد مارکیٹ میں گرائنڈنگ یونٹ کو غیر معیاری ڈرائی پیاز فروخت کرنے، مشینری کی صفائی نہ ہونے پر 40 ہزار روپےجرمانہ کیا گیا۔