• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر اتحاد ضلع ملتان کا اجلاس‘ بلدیاتی انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) کونسلر اتحاد ضلع ملتان کا اجلاس سینئر رہنما حاجی محمد یوسف انصاری کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کنوینیر ڈاکٹر اکرم شاہ، جنرل سیکرٹری احسان علی قریشی، نائب صدر چوہدری یوسف ندیم، رانا جنید، رانا شفقت، محمد جاوید، منشا مخدوم، نبیلہ، تحصیل صدر چوہدری لطیف گجر، انفارمیشن سیکرٹری محمد علی قریشی، چیئرمین منشا انصاری، علی رضا، محمد رمضان، مقبول حسین، نائب صدر سٹی محمد زمین، بابر گلزار احمد، محمد طلحہ یوسف اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد یوسف انصاری نے کہا کہ حکومت 2015 سے مسلسل بلدیاتی انتخابات کرانے کے دعوے کر رہی ہے، لیکن تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بلدیاتی نمائندے نہیں ہوں گے، مقامی سطح پر عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے حکومت وقت کی فوج ہوتے ہیں، ان سے کام لے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
ملتان سے مزید