• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 550 کلو غیر معیاری اچار‘ 28 کلو باسی گوشت تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری خوراک فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 2اچار فیکٹریوں اور پولٹری شاپ کی انسپکشن کی، اس دوران 550کلو غیر معیاری اچار، 28 کلو باسی اور کم وزن گوشت تلف، اچار یونٹس کو 50، 50 ہزار جبکہ پولٹری شاپ کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے یہ کارروائیاں گھنٹہ گھر چوک، علی والا اور خان گڑھ روڈ آلے والی پل کے قریب کیںجہاں اچار کی تیاری کیلئے گلے سڑے اور غیر معیاری پھلوں کا استعمال کیا جارہا تھا، خام موادآلودہ جگہ پر سٹور کیا گیا تھا،اس کے علاوہ پولٹری شاپ سے کم وزن مرغیاں اور بدبودار گوشت بھی برآمد کیا گیا۔
ملتان سے مزید