ملتان(سٹاف رپورٹر)ہسپتال میں زیر علاج 28سالہ شخص فوت ہوگیا ورثا نے مبینہ قتل کا الزام عائد کردیا اطلاع پر پولیس نے نعش قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ۔بستی ملوک پولیس کو رانا محمد توحید نے اطلاع دی کہ رانا مبشر میرا بھتیجا ہے جس کی فوت ہونے کی اطلاع ٹی ایچ کیو ہسپتال سے موصول ہوئی جو گزشتہ شب بالکل تندرست اور صحت مند تھا جس کی بیوی کرن بی بی مختلف بیانات سے اصل بات کو ٹال مٹول کرکے چھپا رہی مجھے قوی شبہ ہے کہ میرے بھتیجے رانا مبشر کو اس کی بیوی کرن بی بی اور اس کے برادرنسبتی انتظار اقبال نے کوئی چیز کھلاکر مبینہ قتل کیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا۔