ملتان(سٹاف رپورٹر) لوہاری گیٹ پولیس کا اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ملزمان پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے فرار پولیس نے خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔پولیس نے وحدت کالونی اوڈان والی بستی میں تھانہ لوہاری گیٹ میں درج مقدمہ نمبر 207/25 بجرم 324 کے اشتہاری ملزمان ابرار اور حیدر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتو اشتہاری ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور اندھیرے کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے موقع سے اشتہاری ملزمان کے والد محمد عرفان سمیت دو خواتین گلناز اور کائنات کو گرفتار کرلیا اور کارروائی شروع کردی ۔