• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول 15 اگست کوکھل جائینگے‘ نئے اوقات کار کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کھلنے والےسکولوں کےاوقات کار کا تعین کردیا گیا،تفصیل کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول 15اگست کوکھل جائینگے جس کےلئے سکولوں میں تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں اور نئے اوقات کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق سنگل شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوگی جبکہ جمعے کے روز صبح 11:30 بجے تعلیمی ادارے بند ہوں گےڈبل شفٹ سکولوں میں صبح کی شفٹ (پیر سے جمعرات) صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک صبح کی شفٹ (جمعہ) صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک شام کی شفٹ (پیر سے جمعرات) دوپہر 2:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک شام کی شفٹ (جمعہ) دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہوگی۔
ملتان سے مزید