• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

32 ہزار میٹرک ٹن سے زائد ایندھن بلیک مارکیٹ میں فروخت، آئل کمپنی کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد ( اسرار خان ، خالد مصطفیٰ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایک آئل مارکیٹنگ کمپنی اور پورٹ قاسم میں قائم کسٹمز لائسنس یافتہ بانڈڈ فیول ٹرمینل کے خلاف 32ہزار میٹرک ٹن سے زائد ٹیکس ادا نہ کیا گیا درآمدی ایندھن مبینہ طور پر بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔کمپنی گوپاکستا ن کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ کمپنیاپنے تمام قانونی مالی واجبات مقررہ ادائیگی شیڈول کے مطابق ادا کر رہی ہے اور کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق ٹیکسز اور لیویز کی ادائیگیوں میں کوئی بقایا رقم نہیں ہے، کمپنی متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے اور شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ معاملہ اس وقت متعلقہ اداروں کے زیرِ جائزہ ہے، اس لیے اس مرحلے پر مخصوص تفصیلات پر تبصرہ مناسب نہیں ہو گا۔ ایف آئی اے کے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے اس حوالے سے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ متعلقہ کمپنی اور بانڈڈ ٹرمینل نے درآمد شدہ پٹرولیم مصنوعات کو قانونی طور پر واجب الادا کسٹمز ڈیوٹی، ٹیکسز اور لیویز کی ادائیگی سے قبل ہی نکال کر فروخت کرنے کی مبینہ سازش کی۔

اہم خبریں سے مزید