اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیر اعظم کے خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر زور دیا کہ وہ میثاق جمہوریت کی حمایت کرے اورجیل کی سیاست کے بجائے قومی مفاد پر توجہ دے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی مذاکرات کی تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ حکومت اور مسلح افواج نے مل کر ملک کو سفارتی اور تزویراتی کامیابی کی راہ پر گامزن کیا۔