لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان فیصلہ کن معرکہ، ظلم کے خلاف مزاحمت، اصولوں کی پاسداری اور دین کی سربلندی کے لیے عظیم قربانی کا نام ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت تاریخ انسانی کا ایسا روشن باب ہے جو قیامت تک انسانیت کو حق کے لیے کھڑے ہونے کا حوصلہ دیتا رہے گا۔یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں صرف اپنی ذات یا اقتدار کے لیے نہیں بلکہ ایک نظریے، اصول اور امت کی اصلاح کے لیے قربانی دی۔