اسلام آباد ( طاہر خلیل )سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ حکومت شہری حقوق ختم کرکے زبر دستی ٹیل کام انفر سٹرکچر کو سپورٹ نہیں کر سکتی، قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (تنظیمِ نو) (ترمیمی) بل، 2026 کو بغیر کسی جانچ پڑتال کے منظور کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سینٹ قومی اسمبلی کے منظورکردہ بل کو مسترد کر دے۔