• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی ٹاؤن میں باپ نے کمسن بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن میں باپ نے کمسن بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر36تیسر ٹاؤن اتوار بازار اسٹڈیم کے قریب گھر میں تشدد سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچے کی شناخت 10سالہ حیدر علی ولد اظہر علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول بچے کو اس کے والد اظہر علی نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے۔ ملزم اظہر علی اور اس کے بھائی سلطان علی کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اور اس کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔ گرفتار ملزم کی سابقہ اہلیہ کا آبائی تعلق ملتان سے تھا۔ شوہر سے طلاق کے بعد وہ واپس ملتان چلی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ بچہ آئے روز کے تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر دو روز قبل اپنے والد کے گھر سے بھاگ گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید