اسلام آباد( رانا غلام قادر ) حج 2027کی نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج منیجمنٹ سسٹم پر دلچسپ اعداد و شمار سامنے آ گئے،رجسٹرڈ عازمین میں کراچی سر فہرست ،لاہور دوسرے اور اسلام آ باد تیسرے نمبر پرہے۔گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کرنے والوں میں 1 ہزار پی ایچ ڈی ،17ہزار ماسٹرز، 21ہزار بیچلرز اور 12ہزار انٹر پاس ہیں ، غالب اکثریت کی عمر 25سے 50 سال کے درمیان ہیں ، رجسٹرڈ عازمین حج میں 47ہزار مرد جبکہ 33ہزار خواتین شامل ہیں۔