اسلام آباد( نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ منشیات خطرات سےنمٹنے کیلئے ہمارا ردعمل بھی تبدیل ہونا چاہیے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان نسل کومنشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات ہماری ترجیح ہے ، منشیات کے استعمال اور غیر قانونی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں روایتی منشیات کے ساتھ ساتھ انتہائی خطرناک مصنوعی اور غیر قانونی نشہ آور اشیاء کی نئی اقسام سامنے آئی ہیں، جرائم پیشہ نیٹ ورک جدید مواصلاتی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنے اثر و رسوخ کو بڑھا رہے ہیں۔