• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے اصل سوداگر قانون کی گرفت سے باہر رہتے ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(رپورٹ:،رانا مسعود حسین) سپریم کورٹ نےمنشیات سے متعلق ایک مقدمہ کے فیصلے میں ملک بھر کی منشیات سے متعلق ٹرائل اور خصوصی عدالتوں کیلئے 6اہم گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے انسدادِ منشیات کے قوانین کا نفاذ اکثر گلی محلے کے چھوٹے منشیات فروشوں تک ہی محدود رہتا ہے جبکہ اصل سوداگر قانون کی گرفت سے باہر رہتے ہیں، 8صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس صلاح الدین پنہور نے تحریر کیا ہے ،جس میں واضح کیا گیاہے کہ منشیات کے قوانین کی سختی کو آئینی تقاضوںکی قیمت پر برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید