• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رفیق صاحب، پہلے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرائیں، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نےخواجہ سعد رفیق کے بیان پر کا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق صاحب کو مشورہ ہے کہ پہلے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائیں، پنجاب کے عوام کو ان کا حق دیں پھر دوسرے صوبوں کے جمہوری نظام پر لیکچر دیں۔ کراچی کے بلدیاتی نظام پر سوال اٹھانے سے پہلے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی وجہ عوام کو بتائیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے گریزاں لیگ (ن) کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کرتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید