• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عثمان غنیؓ نے اسلام کیلئے عظیم خدمات انجام دیں، علامہ فاروق سعیدی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی اور مدرسہ کاظمیہ ضیاءالاسلام کے مہتمم مفتی محمد میاں سعیدی نے کہا ہے کہ سید نا حضرت عثمان غنی ؓ نے اسلام اور مسلمانوں کیلئے عظیم الشان خدمات سرانجام دیں، ان کے لازوال کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ گزشتہ شب ادارہ تبلیغ اہلسنت کے زیراہتمام امیرالمومنین جامع القرآن سیدنا حضرت عثمان غنی ذوالنورین ؓ کے یوم شہادت کے سلسلے میں پاک گیٹ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے، اجتماع میں وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،مرزا ارشد القادری،پیر زادہ ڈاکٹر شہوار مصطفی ٰاویسی، مولانا سراج احمد قادری، مولانا شبیر احمد نقشبندی ، حافظ فیض احمد نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید