• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سرائیکی پارٹی نے پنجاب کی بجٹ تجاویز مسترد کردیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی نے پنجاب کی بجٹ تجاویز کو مسترد کردیا ،سرائیکی رہنماؤں ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ، اللہ نواز وینس، سید خلیل احمد بخاری نے کہا ہے کہ سرائیکی وسیب کے مسائل کا واحد حل صوبہ سرائیکستان کے قیام میں ہے جس سے سرائیکی وسیب اپنے وسائل خود اپنے استعمال میں لائے گا جو سرائیکی وسیب اور پاکستان کی خوشحالی اور تعمیر وترقی کیلئے بہتر ہوگا، صوبوں کی آبادی میں توازن پیدا ہوگا جو وفاق کو مضبوط اور مستحکم کرے گا۔
ملتان سے مزید