• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیاں سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو شوکاز نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان میں  غیر قانونی بھرتیو ں کے الزام میں سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا  جب کہ ان سمیت 3 افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے ، چیف منسٹر پنجاب کی منظوری سے جاری حکم نامے کے مطابق ڈاکٹر وسیم الحسن رمزی سابق ڈی ایچ او ملتان، ڈاکٹر منور عباس سابق سی ای او ملتان اور محمد اسحاق سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ اے ملتان پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت انکوائری کی جائے گی ،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے13 مارچ 2019 کے حکم کو صحت افسران کی جانب سے بدنیتی سے غلط انداز میں استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 74 منظور شدہ آسامیوں کے بجائے 84افراد کو بھرتی کیا گیا جب کہ مزید 49افراد کو بھی اضافی طور پر بھرتی کیا گیاجس پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ، مجاز اتھارٹی نے محمد احسن وحید ممبر سی ایم آئی ٹی پنجاب کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ 60 روز میں رپورٹ پیش کریں۔ افسران کو 7 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر الزامات کو تسلیم شدہ تصور کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید