• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،5کلو غیر معیاری خوراک تلف، بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں سوئیٹ یونٹس، بیوریجز پلانٹس، آئس فیکٹریز اور ہوٹلز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،اس دوران وہاڑی میں بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 5 کلو غیر معیاری خوراک تلف کردی گئی، تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ ریسکیو آفس کے قریب بیکری یونٹ کو پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر اصلاح تک کام سے روک دیا گیا جبکہ بورے والا میں ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر سویٹس یونٹ کو 15 ہزار روپے جرمانہ، شیر شاہ ملتان میں3آئس فیکٹریز کو آئس بلاکس میں مردہ حشرات پائے جانے پر مجموعی طور پر 75ہزار روپے، قاسم باغ ملتان میں ریسٹورنٹ کو چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 40ہزار روپے،بہاولپور بائی پاس چوک پر واقع 2 بیکریوں کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے، دی گئیں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے، خوراک کی نامناسب سٹوریج پر45ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ 
ملتان سے مزید