• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچھڑا زخمی، شہریوں کے تشدد کے بعد ایک ڈاکو پولیس کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی جلالپور کے علاقے میں دوران واردات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بچھڑا زخمی، 1ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے، تفصیلات کے مطابق موضع ابو سعید سے واحد بخش نے پولیس کو اطلاع دی کہ میری بیٹی سدرہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ تین ڈاکو گھر داخل ہوئے اور دو تولہ زیورات وغیرہ لوٹ لیے،شور شرابےپر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے بیٹی محفوظ رہی جب کہ میرا بچھڑا زخمی ہوگیا،ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے لگے تو شہریوں کی بڑی تعدادایک ڈاکو کو دبوچ لیا، اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے ڈاکو کو جس کی شناخت عامر الیاس کے نام سے ہوئی شہریوں کی جانب سے تشدد کے بعد تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا اور فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید