ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان ملتان کے صدر حافظ محمد ظفر قریشی حامدی نے اپنے کہا ہے کہ غزہ و فلسطین پر جارحیت کے بعد اسرائیل نے ایک مسلمان ملک ایران پر حملہ کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ دنیا میں مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کے مسلمان ملکوں کی حکومتیں ایران کا بھرپور ساتھ دیں اور اسرائیل کو بتادیں کہ پوری دنیا کے مسلمان ایک ہیں ۔