• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، ایپکا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے سالانہ بجٹ میں ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو یکسر نظر انداز کر کے بڑھتی ہوئی خود رو مہنگائی کے باوجود پنجاب بھر کے ملازمین تنخواہوں جو معمولی اضافہ کیا ہے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب و ممبران پنجاب اسمبلی بجٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے ترمیم کریں ،یہ بات آل پاکستان کلرکس ایسویسی ایشن ( ایپکا ) میونسپل کارپوریشن کے صدر مظہر نواز خان ،چیئرمین ملک ارشد پہلوان ، صدرسی بی اے کریم نواز خان سمیت دیگر عہدیداروں منیر احمد ودیگر نےپنجاب کے بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ 2025ء 2026ء میں ملازمین کے مطالبات جن میں پنشن گریجویٹی لیو انکیشمنٹ اور ملازمین کے بچوں کا 17،اے،کا کوٹہ بحال کرنے اور تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید