• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے 39 وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے، کوئی بھی ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا، تفصیلات کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں غلام اصغر سے تین ڈاکو موٹرسائیکل اور  موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قطب پور کے علاقے میں اقبال قاسم سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر 60ہزار و موبائل لوٹ لیا محمد بلال سے دو مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا ندیم اقبال سے دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 67ہزار لے گئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے قمر سے مسلح ملزمان نے موبائل چھین لیا تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے زاہد سے تین مسلح ملزمان نے موٹرسائیکل چھین لی تھانہ قادر پورراں کی حدود سے وقاص سے دو ڈاکو نقدی 2لاکھ10ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مخدوم رشید کے علاقے محمد زبیرکی انٹر نیٹ تار بستی ملوک سے محمد رمضان کے گھر سے نقدی 63ہزار و طلائی بالیاں ،چاندی محمد وسیم کا موبائل سٹی شجاع آباد کے علاقے ریحانہ کا موبائل راجہ رام کے علاقے کوثر کا بکرا مالیت60ہزار عابد کاچھے ماشے سونا و 6ہزار روپے نقدی سٹی جلالپور کے علاقے شہناز پروین کا موبائل گلگشت کے علاقے احمد کی موٹرسائیکل عدنان کا موبائل کوتوالی کے علاقے جنید کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کی حدود سے شہزاد کا جانورآصف اورعالم کی موٹرسائیکلیں بدھلہ سنت کے علاقے خضر کی موٹر قادر پورراں کی حدود سے ثوبیہ کا موبائل نیوملتان کے علاقے توقیر احمد کے گھر سے پندرہ تولہ طلائی زیورات و نقدی 12ہزار موبائلزفونزمحمد رمضان کے گھر سے نقدی20ہزار سمیت گھی وغیرہ شاہ رکن عالم کے علاقے شیر نواز کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے تنویر کی گائے مالیت 3لاکھ شعیب اصغر کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے طلحہ محمود کے گودام سے نقدی 5لاکھ65ہزار لوہاری گیٹ کے علاقے جاوید احمد کی موٹرسائیکل عثمان علی کی نقدی 1لاکھ50ہزار کپ کے علاقے عمیر خضر کا موبائل کینٹ کے علاقے نصر اللہ کی موٹرسائیکل جلیل آباد کے علاقے بلال حسن اور عمران کے موبائلزفونز مظفر آباد کے علاقے اسامہ شاہد کا کیمرہ قطب پور کے علاقے شہباز کی نقدی و موبائل شاہ شمس کے علاقے ناصر حسین اور حسین خان کے موبائلز فونز اور ممتاز آباد کے علاقے بارک ایوب کا موبائل چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید