• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم حبیب سے 10لیٹر شراب، ملزم شان سے 10لیٹر ،نیوملتان پولیس نے ملزم تصور حسین سے 10لیٹر، گلگشت پولیس نے ملزم سلیم سے 1400گرام چرس ،بی زیڈ پولیس نے ملزم حیدر علی سے 20لیٹر شراب، ملزم ذیشان سے 20لیٹر شراب ،بستی ملوک پولیس نے ملزم عابد حسین سے 20لیٹر شراب جب کہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم فرہاد سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے تیز رفتاری اور غیر قانونی طریقے سے موٹرسائیکلوں میں آلٹریشن کرنے کے الزام میں11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اشتہاری ملزمان کو فرار کرانے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، پولیس نےناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے لاکھوں کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے 14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید