• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول گارڈن کے رہائشیوں کا نشتر ہسپتال کے باہر احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) سول گارڈن نزد کڈنی سینٹر کے رہائشیوں کا نشتر ہسپتال کے باہر احتجاج، دوران احتجاج  مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ عید کے دوسرے روز اعظم شاہ اپنے بیٹے 13سالہ جنید کے ہمراہ رکشہ پر سوار ہوکر گھر جارہا تھا کہ نواز شریف یونیورسٹی کے قریب آلٹو کار نمبری ALA/265 اوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہوکر رکشہ پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں جنید گیلانی شدید زخمی ہوگیا جب کہ جائے وقوع پر لوگوں کا ہجوم جمع ہونے پر نامعلوم کار ڈرائیور اپنی کار چھوڑ کر فرار ہوگیا، مظاہرین کے مطابق نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ جنید کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور ایک آنکھ ضائع ہوگئی ہے، شاہ شمس پولیس نے فوری طور پر نشتر ہسپتال پہنچ کر جنید کی حالت دیکھ کر نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ نمبر 1672/25درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی تو ملزم کی شناخت سعید احمد کے نام سے ہوئی جس نے عدالت عالیہ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔
ملتان سے مزید