• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر کی صفائی کیلئے سرگرم عمل ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے عملہ صفائی کی کارکردگی چیک کی اور شہریوں سے ملاقات بھی کی۔وسیم حامد سندھو نے صفائی کا نظام مثالی بنانے اور عوام کو ریلیف دینے کا الٹی میٹم بھی دیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پر خصوصی فوکس ہے اس سلسلے میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی و شہری علاقوں میں یکساں صفائی نظام نافذ کیا گیا ہے وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ نجی کنٹریکٹرز کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے قبل ازیں وسیم حامد سندھو نے گلی محلوں میں پیدل چل کر صفائی صورتحال چیک کی اور بریفنگ لی۔
ملتان سے مزید