• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن ، 3ٹرانسفارمرز اور میٹرز اُتارلئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایکسین خانیوال ڈویژن ریحان علی چوہان اور ایس ڈی اوسول لائن I سب ڈویژن آصف اقبال کی سربراہی میں ٹیم نے رینجرز اورپولیس فورس کے ہمراہ چک 80/10-R، جناح آباد، چک 34/10-R، چک 38/10-R، چک 37/10-R، چک 56/10-R، چک 92/10-R، چک 95/10-Rاور کچی پکی میں 32لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 3ٹرانسفارمرز، 600فٹ ایل ٹی کنڈکٹر اور 23سنگل و تھری فیز میٹرز اُتارلئے گئے جبکہ آپریشن کے دوران 20افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔ بجلی چوری کے سدباب کے لئے ایک بستی سے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر اور ایل ٹی لائن بھی اُتارلی۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد اور ونگ کمانڈر رینجرز کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ایکسین ڈی جی خان ڈویژن عزیز الرحمن اور ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے رینجرز اورپولیس فورس کے ہمراہ بستی بشارت والا، بستی نوروالا، بستی بھاٹی والا، بستی میاں محمد والا اور بستی سنجرانی میں بجلی چوری اورواجبات کی عدم ادائیگی پر 5افراد کو موقع سے گرفتارکروادیا گیا۔
ملتان سے مزید