• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے بھارتی ساختہ ساڑھیاں ،ایپل موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)بیرون ملک سے آنے والے مسافر سے بھارتی ساختہ ساڑھیاں ،ایپل موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد ،نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-325دبئی سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم حکام نے ایک شخص کے سفری بیگ کی سکیننگ کے دوران9بھارتی ساختہ ساڑھیاں ،2شالیں، 2ایپل لیپ ٹاپ ،آئی پیڈ موبائل اور میک بک برآمد کرلیے، کسٹم حکام کے مطابق مسافر سے برآمد ہونے والا سامان کو قبضے میں لے لیا گیا جس کی شناخت محمد اکرام سے ہوئی جو ڈیرہ غازیخان کا رہائشی تھا ،کسٹم حکام نے سامان ضبط کرکے کاغذی کارروائی کے بعد مسافر کو گھر جانے کی اجازت دے دی ۔
ملتان سے مزید